الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے عہد کیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں پر پتھراو کرنے والوں کو روکنے کے لیے ’تمام ضروری اقدامات‘ کیے جائیں گے۔وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان اس طرح کے حملے کے سبب ہونیوالے کار حادثے میں ایک اسرائیلی کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔نیتن یاہو نے کابینہ اور سکیورٹی سربراہوں کے ہنگامی اجلاس کے بعد بیان جاری کیا۔اسرائیلی شہری الیگزینڈر لیولووٹز بظاہر یروشلم میں پتھراو¿ کے نتیجے میں ہونے والے ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔شہر میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔نیتن یاہو نے اپنے بیان میں
کہا ہے کہ ’ہم نے ایک بار پھر دیکھا کہ یہودیوں کے نئے سال کی شام میں کس طرح سنگ باری سے جان جاسکتی ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں کو بہت سخت سزاو¿ں اور اقدامات کے تحت روکا جائے گا۔اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں یہودیوں کے نئے سال پر ہوئی ہیں۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ ایمرجنسی یونٹ کے ڈائریکٹر امین ابو غزالیح نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ منگل کو 26 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کوئی بھی خطرے میں نہیں ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولے ملیڈینوو نے خبردار کیا ہے کہ یروشلم میں بدامنی ’اس کی دیواروں سے باہر تشدد کو بھڑکا سکتی ہے۔‘انھوں نے تمام رہنماو¿ں پر زور دیا ہے کہ مقدس مقامات پر ’زائرین اور نمازی تحمل اور احترام کا مظاہرہ یقینی بنائیں۔‘